کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

کالے شیشوں والی گاڑیوں میں اسلحہ بردار پیچھا کر تے ہیں جان کو خطرہ ہے سابق وزیر پٹرولیم کا سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

جمعہ 21 اپریل 2017 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔اربوں کی کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں پھنسے ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے درخواست میں کہا کہ 20اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2مشتبہ گاڑیوں نے انکا تعاقب کیا تاہم سکواڈ آنے پر دونوں گاڑیاں چورنگی کی جانب روانہ ہو گئیں۔سابق مشیر پٹرولیم کا موقف ہے کہ ایک گاڑی کے شیشے کالے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں مسلح افراد سوار تھے جبکہ ایک شخص کا پستول میری جانب تھا جسے مجھے گولی مارنے لگا ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ ان میں سے ایک شخص کو انہوں نے گرفتاری کے وقت گلبرگ تھانے میں دیکھا تھا۔