پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہے،وفاقی وزیر خزانہ کا واشنگٹن میں ہیرٹیج فانڈیشن میں تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کیلئے اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے، وہ جمعہ کو واشنگٹن میں ہیرٹیج فانڈیشن میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزا نہ نے کہا کہ پاکستان 30لاکھ کے لگ بھگ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر 75فیصد افراد اپنے علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :