پانامہ کا ہنگامہ گوجرانوالہ میں پہلونوں کے اکھاڑوں تک پہنچ گیا

چیلنج مقابلے میں (ن)لیگ کے پہلوان نے تحریک انصاف کے پہلوان کو چاروں شانے چت نظر آگیا

جمعرات 20 اپریل 2017 17:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)پانامہ کا ہنگامہ گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں بھی پہنچ گیا ،پہلوانوں کے درمیان پانامہ کے فیصلے کے حوالے سے چیلنج مقابلے میں (ن) لیگ کے پہلوان نے پی ٹی آئی کے پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس فیصلے سے قبل گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ن لیگ کے پہلوان نے پاکستان تحریک انصاف کے پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے چیلنج مقابلہ جیت لیا۔

(ن) لیگ کے پہلوان نے جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے اکھاڑے میں پی ٹی آئی کے پہلوان کو دھول چٹائی ہے اسی طرح سپریم کورٹ میں وزیراعظم،عمران خان چت کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے پہلوان کا کہنا تھا کہ ادھر تو میں ہار گیا ہوں مگر سپریم کورٹ میں عمران خان وزیراعظم کو چت کریں گے۔