لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے سہولت کار کے ٹرائل کی منتقلی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے جج کے ریمارکس پر ملزم کے وکیل سے حلف نامہ طلب کرلیا

جمعرات 20 اپریل 2017 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے سہولت کار کے ٹرائل کی منتقلی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے جج کے ریمارکس پر ملزم کے وکیل سے حلف نامہ طلب کرلیا۔ ملزم سلیم اللہ نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے اوپن کورٹ میں ملزم کو دہشت گرد کہا ہے ٹرائل کورٹ سے قبل کسی ملزم کو مجرم نہیں ٹھہرایا ا سکتا۔ ملزم کے وکیل کے مطابق ٹرائل جج کے ریمارکس نے ان کا ذہن ظاہر کردیا اس لئے ٹرائل کورٹ کے جج سے انصاف کی توقع نہیں لہٰذا کیس دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو بیان حلفی بیان کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔