کلھبوشن یادیو بھارتی جاسوس ایجنسی کیلئے کام کرتا تھا دہشتگردی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ، سفارتی رسائی نہ دینے کافیصلہ میرٹ پر کیا ،پاکستان

حبیب طاہر کو نوکری کا جھانسا دے کر پھنسایا گیا اس میں مخالف جاسوس ایجنسیوں کی مداخلت کو رد نہیں کیا جاسکتا تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کی پناہ گاہیں افغانستان میں موجود ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا بریفنگ

جمعرات 20 اپریل 2017 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلھبوشن یادیو بھارتی جاسوس ایجنسی کیلئے کام کرتا تھا وہ پاکستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ، اسے سفارتی رسائی نہ دینے کافیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے ، ریٹائرڈ کرنل کی رہائی کیلئے نیپال حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان کے بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں سزائے موت کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کلبھوشن کو سزائے موت سنانے پر بھارت پریشانی کاشکار ہے اور اس وجہ سے ردعمل کا اظہار کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کلھبوشن کو پاکستان کے قانون کے مطابق پاکستان میں جاسوسی کرنے ، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے شوائد ملنے پرسزائے موت سنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کا معاہدہ موجود ہے لیکن اس معاہدے کی شق 6 کے تحت پاکستان نے میرٹ پر بھارتی درخواست پر فیصلہ واقعات کو دیکھ کر میرٹ پر کیا ہے کہ انہیں قونصلر رسائی نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی نہیں کیونکہ کلھبوشن دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے اور اسے قانونی طور پر شوائد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کی سطح تک بھارت کے ساتھ مسئلہ اٹھایا ہے اور احتجاج بھی کرتے رہیں ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ریٹائرڈ کرنل حبیب طاہر کو نوکری کا جھانسا دے کر پھنسایا گیا ہے اور اس میں مخالف جاسوس ایجنسیوں کی مداخلت کو رد نہیں کیا جاسکتا اس ساری صورتحال کے حوالے سے نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مبقوضہ کشمیر میں کھلی جنگ شروع کی ہوئی ہے بھارتی فورسز تعلیمی اداروں میں طالبات پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بھرپور حمایت کی جارہی ہے تنظیم نے حال ہی میں آزاد کشمیر میں اپنا مشن بھیجا تھا جس کے ساتھ متاثرین نے اپنا موقف پیش کیا جبکہ بھارت کی جانب سے انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان اور افغانستان کے دورے کئے اور ان کے دورے سے خطے کی اہمیت کا معلوم ہوتا ہے ان کے ساتھ پاکستانی حکومت کے اعلیٰ سطح پر ملاقات میں افغانستان اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بھارت تعلقات اور کشمیر پر بھی بات چیت ہوئی انہوں نے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو بھلا دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی گئیں داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی پاکستان میں منظم موجودگی نہیں لیکن کچھ رضا کار موجود ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ماسکو کانفرنس میں داعش کی افغانستان میں موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ان سے جب پانامہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ سے انکار کردیا جب ان سے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے یا لمبی چھٹیوں پر بھیجنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ سوال ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کی پناہ گاہیں افغانستان میں موجود ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے