وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، ایسی صورت میں عدالت محض تماشائی نہیں بن سکتی، جج جسٹس گلزار احمد کا ا ختلافی نوٹ

جمعرات 20 اپریل 2017 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پانامہ کیس کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے دوسرے جج جسٹس گلزار احمد نے اختلافی نوٹس لکھتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذمہ داری تھی کہ لندن فلیٹس سے متعلق عدالت اور قوم کو مطمئن کرتے لیکن وہ لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق ایسا کرنے میں ناکام رہے اس لئے وزیراعظم صادق اور امین نہیںرہے ایسی صورت میں عدالت محض تماشائی نہیں بن سکتی۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور انصاف کیلئے مثبت فیصلہ ضروری ہے۔جسٹس گلزار احمد نے رائے دی ہے کہ نواز شریف قومی اسمبلی کی نشست اور وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیں جسٹس عظمت سعید نے فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اینٹی کرپشن ایجنسی نے جب اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں توسپریم کورٹ آف انڈیا نے غیرملکی اکاو ٴنٹس سے متعلق خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی اسی طرح پاناما لیکس کیس میں حقائق جاننے کیلئے ریاستی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے،

متعلقہ عنوان :