سانگھڑ پی ایس 81 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے میدان مار لیا

جمعرات 20 اپریل 2017 21:59

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) سانگھڑ پی ایس 81 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے میدان مار لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جام مدد علی 35 ہزار9 سو ایک ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ فنکشنل لیگ کے جام نفیس26 ہزار 4 سو 28 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :