پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کا سربراہ کون ہو گا ‘ ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 3 افسران کام کر رہے ہیں ‘ تینوں افسروں کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے، واجد ضیاء ‘ کیپٹن احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق شامل

جمعرات 20 اپریل 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کا سربراہ کون ہو گا ‘ ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 3 افسران کام کر رہے ہیں ‘ تینوں افسروں کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔ ان افسروں میں واجد ضیاء ‘ کیپٹن احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق شامل ہیں۔

واجد ضیاء ‘ کیپٹن احمد لطیف گریڈ 21 جبکہ ڈاکٹر شفیق گریڈ 20 میں ہیں۔

(جاری ہے)

واجد ضیاء طویل عرصہ سے ایف آئی اے میں تعینات ہیں۔ اچھی شہرت اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے مذکورہ تینوں افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل سپریم کورٹ کو بھجوائیں گے اور سپریم کورٹ ہی جے آئی ٹی کے سربراہ کا تعین کرے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء کو جے آئی ٹی کی سربراہی ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ واجد ضیاء سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف ہونے والی انکوائری کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ وزارت داخلہ بھی ان کو انتہائی اہم ٹاسک سونپتی رہتی ہے۔