آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

بدھ 19 اپریل 2017 19:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 30خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ‘۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 30خطرناک دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں ۔

ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے دوران تمام الزامات ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی ۔‘یہ دہشت گرد سیدو شریف ائیر پورٹ ‘ اے پی ایس پشاور ‘سکیورٹی فورسزاور عوام پر حملوںمیں براہ راست ملوث تھے ۔ واضح رہے کہ آپریشن درالفساد کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :