ملکی سیاست میں بھونچال بھرپا کرنے والے پانامہ پیپرلیکس کا تاریخی فیصلہ آج سنایا جائیگا

فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ،خصوصی پاس کے بغیر کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی۔ مقدمے کے فریقین کو پندرہ ، پندرہ پاسز جاری ہوں گے

بدھ 19 اپریل 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) ملکی سیاست میں بھونچال بھرپا کرنے والے پانامہ پیپرلیکس کا تاریخی فیصلہ آج جمعرات کو سنایا جائے گا ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ دپہر دو بجے فیصلہ سنائے گا ،جبکہ پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گ جائیں گے اور خصوصی پاس کے بغیر کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقدمے کے فریقین کو پندرہ ، پندرہ پاسز جاری ہوں گے۔ فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ میں 500 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ باہر رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ ہر سیاسی رہنما کی سیکیورٹی پر 6 سے 8 پولیس اہلکار مامور ہونگے ، صرف پاسز رکھنے والے افراد ہی کمرہ عدالت میں داخلے ہو سکیں گے ، سیاسی کارکنوں کو روکنے کیلئے ریڈ زون کے ناکوں پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ عدالت کے احاطے میں نعرے بازی کرنے والوں کیساتھ بھی سختی سے نمٹا جائیگا۔