عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس

ن لیگ کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ ، شدت پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر گہری تشویش کا اظہار ملک کو انتشار کی نذر کرنے کی کوئی حکومتی کوشش اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نعیم الحق

بدھ 19 اپریل 2017 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کے شدت پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم ا لحق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انکا کہناتھاکہ نون لیگ پانامہ فیصلے سے فرار کیخاطر تناؤ اور تصادم کا ماحول بنا رہی ہے۔سپریم کورٹ پر نواز لیگ کے سابق حملے کی بیشتر منصوبہ بندی پنجاب ہاؤس سے کی گئی۔ججز پر دباؤ ڈالنے اور پاکستان کو انتشار کی نذر کرنے کی کوئی حکومتی کوشش اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ججوں کو ہراساں کرنے کی تاریخ رکھتی۔

متعلقہ عنوان :