طارق فاطمی بھی ڈان لیکس سکینڈل کی زد میں آ گئے

حکومت کا پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی کی بھی قربانی دینے کا فیصلہ

بدھ 19 اپریل 2017 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ڈان لیکس سکینڈل کی زد میں آ گئے۔ حکومت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی کی بھی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے کی آمد سے قبل ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا نام سامنے آ گیا ۔ حکومت نے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے بغیر اجازت کے قومی سلامتی سے متعلق خبر کے مندرجات لکھوائے۔ طارق فاطمی کو آئندہ7روز میںدفتر خارجہ سے خٹا دیا جائے گا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :