نگاہیں جمی ہیں، توجہ مرکوز ہے، دل تیار ہیں، کھیل شروع دنیا والو! ،مریم نواز

میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا میرے والد یا میرے خاندان کا کوئی فرد پریشان ہو، وزیر اعظم کے مخالفین نے پاناما کیس کے فیصلے سے ہی اپنی تمام امیدیں وابستہ کر لیں،ٹوئٹ

بدھ 19 اپریل 2017 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ میرے والد یا میرے خاندان کا کوئی فرد پریشان ہو، جب آپ نے کچھ کیا نہیں تواللہ پریقین رکھیں اورکامیابی کے لیے کام کریں، وزیر اعظم کے مخالفین نے پاناما کیس کے فیصلے سے ہی اپنی تمام امیدیں وابستہ کر لیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سوشل ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مخالفین نے پنی تمام امیدیں عدالتی فیصلے سے وابستہ کرلی ہیں، ایک طرف وہ ہیں جن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ، ان کا مستقبل مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ میرے والد یا میرے خاندان کا کوئی فرد پریشان ہو، جب آپ نے کچھ کیا نہیں تواللہ پریقین رکھیں اورکامیابی کے لیے کام کریں، وزیر اعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر اشعار بھی پوسٹ کیے ۔ نگاہیں جمی ہیں، توجہ مرکوز ہے، دل تیار ہیں، کھیل شروع دنیا والو! ۔