پاکستان خود ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی سرزمین پر پراکسی وار کے الزامات مسترد کردیئے

منگل 18 اپریل 2017 18:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر پراکسی وار کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان خود ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے ، ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غور کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکی مشیر سلامتی کو دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور خطے و عالمی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کررہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خود اسٹیٹ سپانسٹرڈ دہشتگردی کا شکار ہے اور ہم کسی کیلئے جنگ لڑنے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا جبکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ خطے میں استحکام اور امن کیلئے امریکہ مدد کرتا رہے گا