اگرایجنسیزنےنورین لغاری معصوم قراردیاتواسےمثبت طورپرلیں گے،ڈاکٹرنوشاد

تاہم ابھی ایسےشواہدنہیں ملےکہ نورین لغاری کادہشتگردوں سےکوئی تعلق تھا،خدشہ یہ بھی ہےنورین لغاری کوٹریپ کیاگیاہو،سوشل میڈیا ہمارےنوجوانوں کوخراب کررہاہے،والدین بچوں کوکالج بھیجنےکےبعد خودکوبری الذمہ نہ سمجھیں۔وائس چانسلرلیاقت یونیورسٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 18 اپریل 2017 18:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء): وائس چانسلرلیاقت یونیورسٹی ڈاکٹرنوشاد شیخ نے کہاہے کہ اگرایجنسیزنےنورین لغاری معصوم قراردیاتواسےمثبت طورپرلیں گے،تاہم ابھی ایسےشواہدنہیں ملےکہ نورین لغاری کادہشتگردوں سے کوئی تعلق تھا،خدشہ یہ بھی ہے نورین لغاری کوٹریپ کیا گیا ہو، سوشل میڈیا ہمارےنوجوانوں کو خراب کررہا ہے،والدین بچوں کو کالج بھیجنے کے بعد خود کو بری الذمہ نہ سمجھیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتارنورین لغاری کےمعاملےپرکمیٹی جو فیصلہ کریگی اس پرعمل کرینگے، خدشہ یہ بھی ہے نورین لغاری کوٹریپ کیاگیاہو،دوسراپہلو یہ بھی ہے کہ نورین لغاری معصوم ہو۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیزہمیں بتائیں گی کہ  نورین لغاری کا دہشتگردی میں کتنا کرداررہاہے۔

(جاری ہے)

ایجنسیزنےنورین لغاری معصوم قراردیا تواسےمثبت طورپرلیں گے۔

نورین کے ساتھ دوسرےبچوں کےجیسارویہ روا رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسےشواہدنہیں ملےکہ نورین لغاری کادہشتگردوں سے کوئی تعلق تھا۔ نورین لغاری نےکبھی اپنےدوستوں سےاس قسم کا تذکرہ نہیں کیا۔ نورین لغاری کی تعلیم بھی پوری ہونی چاہیے۔ وی سی نے کہا کہ ذاتی خیال ہے نورین لغاری کاسوشل میڈیا پرزیادہ رجحان تھا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی نورین لغاری دہشتگردوں کے نیٹ پرگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت کچھ ایسا چل رہا ہے جو بچوں کا ذہن تبدیل کررہا ہے۔اگر میرےپاس 5 ہزار بچےہیں تو ہرایک کاموبائل چیک نہیں کیاجاسکتا۔ نوشاد شیخ نے کہا کہ میراخیال ہےسوشل میڈیا ہمارےنوجوانوں کو خراب کررہا ہے۔سوشل میڈیا شدت پسندی کی جانب لے جاتا ہے تو اس پر سختی کرناہوگی۔والدین بچوں کو کالج بھیجنے کے بعد خود کو بری الذمہ نہ سمجھیں۔ ڈاکٹرنوشادنے مزید کہا کہ کوئی بچہ شدت پسندی کی طرف جارہا ہے تو والدین کواطلاع دی جائے۔ ٹیچرز سےکہا ہےکہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں غیرملکیوں کےہاسٹل الگ ہیں۔ان ہاسٹلزپر مکمل نگرانی ہے۔ جبکہ غیرملکیوں کے ہاسٹل میں کسی باہروالے کو جانے کی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :