نورین نے سہیلیوں کوہم خیال بنانے کی کوشش کی،ایس ایس پی

اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،لج میں اپنے دوستوں کیساتھ تبلیغ کرتی رہی،عرفان بلوچ

منگل 18 اپریل 2017 19:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)نورین لغاری کیس کے تفتیشی ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورین کالج میں اپنے دوستوں کیساتھ تبلیغ اور سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کر تی رہی ۔

(جاری ہے)

نجی نیوزچینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نورین کے خیالات انتہاپسندانہ تھے ، اس نے اپنی دوست کو بتایا تھا کہ وہ جہاد پسند افراد سے رابطے میں ہے اور جہاد کرنا چاہتی ہے ۔

نورین کے لاپتا ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردیں تھیں۔ایس ایس پی عرفان بلوچ نے کہا کہ نورین لغاری نے لاہور جانے کے لیے اپنا نام تبدیل کیا۔ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔ متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاونٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا

متعلقہ عنوان :