ایف آئی اے کو قابل اعتراض شہرت کے حامل اہلکاروں و افسران سے پاک کرنے کی مہم میں مزید پیشرفت ،دیگر4مشکوک شہرت کے حامل افسران کو بھی آئندہ دو سالوں کے لئے زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ

انکوائری کمیٹی کی 12افسران کے نام مشکوک فہرست سے نکالنے اور 20 افسران کے اثاثہ جات کی تحقیق و تفتیش کی سفارش

منگل 18 اپریل 2017 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے کو قابل اعتراض شہرت کے حامل اہلکاروں اور افسران سے پاک کرنے کی مہم میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ، دیگر چار مشکوک شہرت کے حامل افسران کو بھی آئندہ دو سالوں کے لئے زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکوائری کمیٹی نے بارہ افسران کے نام مشکوک لسٹ سے نکالنے اور بیس افسران کے اثاثہ جات کی تحقیق و تفتیش کی سفارش کی ہے ، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور آئی بی کے سینئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی جانب سے ایف آئی اے کے بیس افسران کے اثاثہ جات کی تحقیق و تفتیش کی سفارش کی ہے اور کہا گیا ہے کہ انکوائری کی تکمیل تک ان بیس افسران کوکسی اہم عہدے پر تعینات نہ کیا جائے، کمیٹی نے دیگر چار مشکوک شہرت کے حامل افسران کو بھی آئندہ دو سالوں کے لئے زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کای ہے۔

(جاری ہے)

نگران افسر کی جانب سے مذکورہ افسران کے چال چلن اور ایمانداری سے متعلق سالانہ رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے بارہ افسران کے نام مشکوک لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ان افسران پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا لہذا ان کے نام مشکوک شہرت کے حامل اہلکاروں کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔(اچ)