چیئرمین کی ہدایت پر سلیم شہزاد سے ملنے جیل گیاتھا، میڈیکل پیپرز شوکت خانم ہسپتال ،چیئرمین کو بھجوا دیئے ،عمران اسماعیل

ان کا علاج جیل کے ہسپتال سے ممکن ہوگا یاشوکت خانم لیکر جانے سے ہوگا یہ ڈاکٹرز ہی بتائینگے،میڈیا سے گفتگو

منگل 18 اپریل 2017 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میری سلیم شہزاد سے جیل میں ملاقات ہو ئی ہے، ان کی حالت اچھی نہیں ہے انہیں گردے اور جگر کا کینسر ہے۔ منگل کو سلیم شہزاد سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ میں چیئرمیں کی ہدایت پر سلیم شہزاد سے جیل میں ملنے گیاتھا۔

(جاری ہے)

ان کے تمام میڈیکل پیپرز میں نے لے کے شوکت خانم ہسپتال اور چیئرمین کو بھجوا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ اگر جیل میں ان کا علاج ہو سکے یا انہیں شوکت خانم لے کر جانے پڑے گا۔ یہ کیسے ممکن ہوگا اس بات کا حتمی مشورہ سلیم شہزاد کا وکیل دے گا۔ ایک سوال کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ کینسر میں سب سے پہلے درد کر قابو پانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن سلیم شہزاد کو کینسر سے متعلق پین کلرز نہیںدیئے جا رہے۔ ان کا علاج جیل کے ہسپتال سے ممکن ہوگا یاشوکت خانم لے کر جانے ہوگا یہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز ہی بتائیں گے۔

متعلقہ عنوان :