پی پی 23 چکوال ضمنی الیکشن، ن لیگ نے میدان مار لیا

منگل 18 اپریل 2017 23:11

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) پی پی 23 چکوال ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہریار ملک نے میدان مار لیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے کرنل (ر) سلطان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔