وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کی طرف سے وفاقی وزراء ، وزارتوں کی طرف سے ایوان بالا کو وقت نہ دینے پر وفاقی وزراء اور وزارتوں کے سیکرٹریز کو تنبیہ لیٹر جاری کردیا

منگل 18 اپریل 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے وفاقی وزراء و وزارتوں کی طرف سے ایوان بالا کو وقت نہ دینے اور پوچھی گئی تفصیلات کے بروقت جواب نہ دینے کے تحفظات اور اپنے کئے وعدے کے مطابق تمام وفاقی وزراء اور وزارتوں کے سیکرٹریز کو تنبیہ لیٹر جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس سے بروز سوموار جاری ہونے والے اس خط میں تمام وفاقی وزراء اور وفاقی سیکرٹریز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ پارلیمنتری بزنس کو ترجیحی بنیادوں پر وقت دیا جائے۔ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر وزارت میں جوانت سیکرٹری لیول کا فوکل پرسن مقررکیا جائے جو پارلیمانی ایجنڈا سے آشناء ہو اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے پوچھے گئے کسی بھی وال کی درست مکمل اور جامع معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم ہائوس کی طرف سے وفاقی وزراء اور وزارتوں کو لکھے گئے اس خط کا مسودہ چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز ایوان بالا کی کارروائی روک کر اراکین سینیٹ کو سنایا گیا۔ (عابد شاہ/توصیف)

متعلقہ عنوان :