سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری ہونے کے بعد پاناما کیس ’’ٹویٹر‘‘ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان نئی گرما گرم بحث شروع

منگل 18 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنائے جانے کی کاز لسٹ جاری ہونے کے بعد ’’پاناما کیس‘‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنائے جانے کی ضمنی کاز لسٹ جاری ہونے کے بعد ’’پاناما کیس‘‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان نئی گرما گرم بحث شروع ہوگئی ۔

دونوں پارٹیوں کے حامی صارفین پاناما کیس کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کے دعوے کرتے رہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ضمنی کاز لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کی سماعت کی تھی اور اس کیس کا فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری سپلیمنٹری کاز لسٹ کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔