پانامہ لیکس مقدمہ 126 تک کیا چلتا رہا

فریقین کی جانب سے د فاع کیلئے میڈیا کے میدان میں نئے چہرے متعارف

منگل 18 اپریل 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)پانامہ لیکس مقدمہ ایک سو چھبیس دن تک کیا چلتا رہا دونوں فریقین کی جانب سے میڈیا کے میدان میں نئے چہرے متعارف کرائے گئے جوہر سماعت پر میڈیا کے ذریعے اپنے فریق کا موقف پیش کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس مقدمہ جب شروع ہوا تو سپریم کورٹ میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی، ہر آنے جانے والے کو پاس جاری کئے گئے، ان پاسز کے حصول کے بعد ایک تو درخواست گزار اور انکے ساتھ ان کے میڈیا سے بات کرنے والے چہرے بھی عدالت کا رخ کرنے لگے اور کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے پہلی میڈیا ٹاک عمران خان نے احاطہ عدالت میں کی اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے ترجمان نعیم الحق نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دہوتے رہے لیکن عین اس وقت اس گنگا سے باہر نکل گئے جب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے فواد چوہدری کو ترجمان بنایا اور پھر آخری سماعت تک وقفے کے دوران اور اس کے بعد پی ٹی آئی کا عدالت میں موقف میڈیا کے سامنے پیش کرتے رہے جبکہ عارف علوی، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت ارکان اسمبلی اپنے چیئرمین کا ساتھ دینے سپریم کورٹ روزانہ کی بنیاد پر پہنچتے تھے، دوسرے فریق ن لیگ کی جانب سے اصل فریق ،نواز شریف اور ان کے بچے تو عدالت میں ایک دن بھی نہیں آئے لیکن انکی میڈیا میں نمائندگی کے لئے دانیال عزیز، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری سامنے آئے، اس کے علاوی میڈیا کے سامنے موقف پیش کرنے کے لئے وفاقی وزراء خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت انوشہ رحمان بھی سپریم کورٹ آتے رہے، جب کہ کئی سماعتوں پر امیر مقام،سینیٹر جاوید عباسی، نہال ہاشمی، اورسلیم ضیاء بھی سپریم کورٹ میں جلوہ گر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :