وزیراعظم اور مریم نواز کی محبت نے قوت سماعت وگویائی سے محروم بچی کی زندگی تین ماہ میں بدل دی

ندا کانوں میں ڈیوائس لگنے کے بعد سننے لگی ، اب پمز میں اس کی سپیچ تھراپی ہوگی

منگل 18 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی محبت نے قوت سماعت وگویائی سے محروم بچی کی زندگی تین ماہ میں بدل دی ،ندا کے کانوں میں ڈیوائس لگا دی گئی جس کے بعد وہ سننے لگی ، اب پمز میں اس کی سپیچ تھراپی ہوگی ۔تفیلات کے مطابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی محبت نے قوت سماعت وگویائی سے محروم بچی کی زندگی بدل دی ۔

11جنوری کو وزیراعظم اسلام آباد میں بچوں کے سکول آئے تو ندا نے ان کا استقبال کیا تھا ، وزیراعظم نے بچی کاکے علاج کا ذمہ لیا جس کے بعد ندا کے کانوں میں ڈیوائس لگا دی گئی اور وہ سننے لگی ہے ، اب اس کی سپیچ تھراپی پمز ہسپتال میں ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق 11 جنوری 2017کو اسلام آباد کے سکولوں کو بسیں دینے کی تقریب کے دوران ایک قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچی نے اس انداز سے اظہار تشکر کیا کہ وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے رہا نہ گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم گود میں اٹھا کر بچی کو سٹیج پر لے آئے اور اس کے علاج کی ذمہ داری بھی اپنے سر لے لی اور اس مقصد کیلئے جدید آلات درآمد کئے گئے ۔ سات سال سے بولنے اور سننے سے محروم بچی ندا خان کی قسمت تین ماہ میں بدل گئی اور آج وہ سن سکتی ہے ۔ علاج کے بعد ندا اور اسکے والدین کو وزیراعظم ہائوس مدعو کیا گیا تھا جہاں وزیراعظم نے بچی کو گود میں اٹھایا اور اس سے بات چیت کی اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی سننے کے بعد بولنے بھی لگے گی ۔