عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھانے،بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش اور گردشی قرضوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان سے منی لاندرنگ کا خاتمہ ناممکن ہے، تحریک انصاف

پیر 17 اپریل 2017 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)چیئرمین عمران خان اجلاس کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیک وقت کراچی، لاہور ، اسلام آباد سے پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میںملکی مجموعی صورتحال اور پانامہ کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ وفاقی حکومت کی جانب سے بلند وبانگ دعوئو ں اور وعدوں کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ناقابل برداشت اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

خبر کے مطابق ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش اور گردشی قرضوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائدین نے کراچی کے امن کو سیاست کی نذر کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی اور رینجرز کے مستقبل کو سیاسی مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوششوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا۔اجلاس کے شرکائ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے مختلف پہلوئوں پر بھی تفصیلی غورکیا۔

اور یہ طے کیا گیا کہ نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان سے منی لاندرنگ کا خاتمہ ناممکن ہے۔وزیرا عظم اور ان کے سمدھی وزیرخزانہ خود منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک انصاف ملکی سلامتی سے متعلق اس اہم معاملے کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دے گی۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔