کراچی، سندھ میں رینجرز کے پاس آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کا اختیار 15 اپریل سے ختم ہوچکا ہے ،ترجمان رینجر ز

پیر 17 اپریل 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)سندھ رینجر زکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیئے کے مطابق سندھ میں رینجرز کے پاس آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کا اختیار 15 اپریل سے ختم ہوچکا ہے تاہم انتہائی ایمرجنسی آپریشن یا ضرورت کے تحت بیک اپ سپورٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں پاکستان رینجرز کو آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کے اختیارات حاصل تھے لیکن وہ 15 اپریل سے ختم ہوچکے ہیں جب کہ سندھ حکومت کے ضابطہ کار یکم اگست 2016 کے تحت رینجرز آزادانہ حیثیت میں کسی آپریشن کو بروئے کار نہیں لاسکتی۔#

متعلقہ عنوان :