لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی

گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کی319کیسوں کی سماعت ، 21فراد کو بازیاب کرایا گیا مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 59نئے کیس درج ہوئے ،کمیشن

اتوار 16 اپریل 2017 18:10

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مارچ 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی ۔کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کی319کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 36کیس نمٹا دئیے‘ 21فراد کو بازیاب کرایا گیاجبکہ گزشتہ ماہ کے دوران کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 59نئے کیس درج ہوئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1263ہوگئی ہے ۔

اتوار کوکمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ 2017کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کی319کیسوں کی اسلام آباد اورکراچی میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ، مارچ میں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران21لاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 10افراد کے کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دیے گئے،2کیسوں کو نامکمل کوائف پر بند کر دیا گئے اور 3ڈیڈ باڈی ریکور کرائی گئی ،جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں محمد قیوم ‘ ساجد خان ‘ حافظ عبید الرحمن ‘ احسان اللہ ‘ عرفان الدین ‘ ضیاء السلام ‘ عبید اللہ ‘ مومن خان ‘ دل گل نواز بنگش ‘ فضل حکیم ‘ احسان اللہ ولد رشید گل ‘ عبداللہ ‘ محمد عارف ‘ علی حسن ‘ سید عامر عالم ‘ علی افضل بگٹی ‘ سید محمد سلیمان ‘ عمر دراز ‘ حضور بخش کلہور اور محمد احمد شامل ہیں۔

جن افراد کے کیس خارج کردیئے گئے ان میں حبیدار حسین ‘ مبشررحمن ‘ شاہنواز خان ‘ عنایت اللہ سعد خلیل ‘ مولانا معاویہ اعظم ‘ گل نبی ‘ عدنان گل ‘ محمد حنیف اور اارسلان مسعود خان شامل ہیں۔ جو کیس بند کردیئے گئے ان میں دانیال منصوری اور رحیم منصوری شامل ہیں‘ شاکر اللہ ‘ اجتباع احمد اور فضل الرحمن کی ڈیڈ باڈی ریکور کی گئی۔ جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں بعض بحالی مراکز میں ہیں،مارچ میں کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی59نئے کیس درج کرائے گئے اس طرح اب کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1263ہو گئی ہے ،رواں ماہ کے دوران کمیشن کے ارکان اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کر رہے ہیں۔

عوام کی سہولت کے لئے کمیشن نے www.coioed.pk کے نام سے ویب سائٹ بنا دی ہے جس پر کیسوں کی تفصیل اور سماعت کی تاریخوں سمیت دیگر معلومات دستیاب ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں کمیشن کا باضابطہ طور پر سب آفس قائم کر دیا گیا ہے اس سب آفس کا رابطہ نمر042.99210884ہے۔

متعلقہ عنوان :