مردی و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ،ْ دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائیگا ،ْوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

تمام ڈیٹا ملنے کے بعد عام طورپر ساٹھ دن میں اسے دستاویزی شکل دی جاتی ہے یہ کام مکمل ہونے تک عوام سے شیئر کرینگے چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کے عمل میں شامل سویلین افرادی قوت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،ْ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں شہید سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ْمیڈیا کو بریفنگ �ب روپے کے اخراجات کی خبریں شائع ہوئیں ،ْ مردم و خانہ شماری کیلئے ساڑھے 18ارب روپے جاری کئے گئے ،ْ وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کا جواب دیدیا ہے ان کا ڈپلیکیٹ فارم فراہم کر نے کا مطالبہ آئین کے مطابق نہیں تھا ،ْ اسحاق ڈار مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کیا جائیگا ،ْ آصف باجوہ

اتوار 16 اپریل 2017 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردی و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ،ْ دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائیگا ،ْچاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کے عمل میں شامل سویلین افرادی قوت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،ْ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں شہید سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

جمعہ کو یہاں خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ یہ کام فوج کی نگرانی میں کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ2016ء میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہوئی کیونکہ مطلوبہ تعداد میں مسلح افواج کے اہلکار دستیاب نہیں تھے جبکہ مردم شماری کیلئے سویلین افرادی قوت تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ مطلوبہ تعداد میں مسلح افواج کے اہلکار دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا فیز15 اپریل کو مکمل کرلیا گیا ہے اسی طرح دوسرا مر حلہ بھی طے شدہ پروگرام کے تحت کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ25مئی تک مردم و خانہ شماری کا دوسرے مرحلے کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے مردم و خانہ شماری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائوں سے مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے اس حوالے سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مردم شماری کے عمل میں شامل سویلین افرادی قوت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیرخزانہ نے مردم شماری کے پہلے مرحلے میں شہید ہونے والے سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے قومی فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا مقام حاصل کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ برائے شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کا دوسرا مرحلہ 25اپریل سے شروع ہوکر25مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ15مارچ سے شروع ہونے والا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور اس دوران تین دن خانہ شماری ، دس دن مردم شماری اور اس کے بعد ایک دن آرام اور دو دن ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مختص کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کرنے والی ٹیموں میں سول اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمسلح افواج کے اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا افتتاح 15مارچ کوکیا گیا تھا اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اس عمل کا افتتاح کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں افتتاح اس لئے نہ ہوسکا کیونکہ یہ ضلع دوسرے مرحلے میں شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے لئے مختص بجٹ پربھی سوالات اٹھائے گئے جبکہ بجٹ کی تیاری انتہائی احتیاط سے کی گئی تھی تاکہ مالی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

آصف باجوہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے 63اضلاع میں کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں تمام صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہیں اور تقریباً ملک کی آدھی آبادی کے اعدادو شمار حاصل کرلئے گئے ہیں جن کا ریکارڈ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا کام بھی طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کیا جائیگا۔

ایک سوال میں جواب وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کا جواب دیدیا ہے ان کا ڈپلیکیٹ فارم فراہم کر نے کا مطالبہ آئین کے مطابق نہیں تھا امید ہے وہ جواب سے مطمئن ہوگئے ہونگے ۔مردم شماری کے اخراجات سے متعلق ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ 30ارب روپے کے اخراجات کی خبریں شائع ہوئیں لیکن سول انتظامیہ کو چھ ارب ،ْ فوج کو چھ ارب اور ٹرانسپورٹ کی مدمیں ساڑھے چھ ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں اور مجموعی اخراجا ت ساڑھے اٹھارہ ارب ہیں انہوںنے کہاکہ 30ارب روپے کے اخراجات وش لسٹ کے مطابق بنتے تھے لیکن جب معاملہ میرے پاس آیا تو نظر ثانی کے بعد ساڑھے اٹھارہ ارب روپے جاری کئے گئے ۔

انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو نے اور تمام ڈیٹا ملنے کے بعد عام طورپر ساٹھ دن میں اسے دستاویزی شکل دی جاتی ہے یہ کام مکمل ہونے تک عوام سے شیئر کرینگے یہ عوام کی امانت ہے ۔عوام کی آگاہی کیلئے مہم نہ چلانے بارے سوال پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ محدود بجٹ کے مطابق مردم شماری آگاہی مہم چلائی گئی ،ْہم نے مساجد سے بھی اعلان کرائے تاکہ بچت ہو سکے۔

انہوںنے سوال کر نے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا چینل مزید آگاہی مہم چلانا چاہتا ہے تووہ مفت اشتہار چلائے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے شہر سے چھ ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے والوں کو عارضی رہائشی والے علاقے میں شمار کیا جائیگا میں اگر منسٹر کالونی اسلام آباد میںرہائش پذیر ہوں تو میرا شمار یہیں پر ہوگا ۔فاٹا کے عارضی بے گھر افراد بارے سوال پر وزیر خزانہ نے بتایاکہ ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے ،ْ فاٹا کے 70سے 75فیصد بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ۔

ایک اور سوال پر وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر فوج کو مردم شماری کے عمل میں شامل نہ کر تے تو 2011جیسی صورتحال ہوتی ۔صرف فوج کی مطلوبہ تعداد میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے 2016میں مردم شماری ملتوی کی مردم شماری کے عمل پر کوئی انگلیاں نہیں اٹھارہاہے پوری قوم مطمئن ہے ۔آصف باجوہ نے کہاکہ بلوچستان کچھ علاقوں میں فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کی درخواست پر مردم شماری کی تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کی گئی جس میں سے تین دن گزر چکے ہیں ۔