مشال خان قتل کیس ،ْایف آئی آر میں نامزد مزید 7 ملزمان گرفتار ،ْ انسداد دہشت گردی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

اتوار 16 اپریل 2017 18:30

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)مردان پولیس نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ کے تشدد اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مشال خان کی ایف آئی آر میں نامزد مزید 7 ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹرمیاں سعید احمد کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے جتنے افراد کی نشاندہی ہوگی ان کے نام ایف آئی آر میں درج کیے جائیں گے جبکہ ملزمان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے مزید 11 ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے جنھیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :