آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والادہشتگرد عظیم عرف ابو فوجی تھا ،سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے

مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا گیا کرایہ نامہ اور شناختی کارڈ جعلی نکلے،گرفتار خاتون کی مقابلے میں ہلاک ہونے دہشتگرد علی طارق سے شادی کا انکشاف

اتوار 16 اپریل 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والادہشتگرد عظیم عرف ابو فوجی تھا جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے ، مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا گیا کرایہ نامہ اور شناختی کارڈ جعلی نکلے،گرفتار ہونے والی خاتون دہشتگرد کی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد علی طارق سے شادی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب کئے گئے آپریشن کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں فرار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے جو انتہائی مطلوب عظیم عرف ابو فوجی ہے اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانے میں جمع کرایا گیا کرایہ نامہ اور عظیم نامی شخص کا شناختی کارڈ بھی جعلی نکلے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے کمپائونڈ سے گرفتار خاتون حیدر آباد سے 10 فروری کو لاپتہ ہونے والی نورین لغاری ہے ۔ ملزمہ کی آپریشن میں ہلاک دہشت گرد علی طارق سے شادی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔