پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف کا کارکردگی اورشفافیت کے میدانوں میں مسلم لیگ (ن) سے کوئی مقابلہ نہیں ‘ خواجہ سعد رفیق

آصف علی زرداری کا اتنا بڑا پیٹ ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے اگر سندھ میں کام کرتے تو لوگ ہماری بات نہ سنتے ‘وفاقی وزیر ریلوے

اتوار 16 اپریل 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کارکردگی اورشفافیت کے میدانوں میں مسلم لیگ (ن) سے کوئی مقابلہ نہیں ، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں عوامی خدمت کے نہیں بلکہ کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ،آصف علی زرداری کا اتنا بڑا پیٹ ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے ،سی پیک پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ، دن رات کی محنت سے محکمہ ریلویز کو آئی سی یو سے نکال کر پائوں پر کھڑا کر دیا ہے ۔

ایک انٹر ویو اوربیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف علی زرداری کا اتنا بڑا پیٹ ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے اگر وہ سندھ میں کام کرتے تو لوگ ہماری بات نہ سنتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے آصف علی زرداری سندھ کیلئے آسیب بن سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے لاہور پنجاب کے تمام شہروں کو بدلا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق کام کر کے دکھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین کو آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

مخالفین مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور عوام ایسے عناصر کا آئندہ عام انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ریلوے کی کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوگا۔