بھارتی آرمی چیف کی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میں آگاہ کیا

اتوار 16 اپریل 2017 16:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی اور انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے 30منٹ کی ملاقات کے دوران اجیت دوول کو مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وادی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور مشیر قومی سلامتی کی ملاقات مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری کو فوجی جیپ کے سامنے باندھ کر پتھرائو سے بچنے کی کوشش سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے حوالے سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :