مقبوضہ کشمیر ،ْ معصوم اورنہتے عوام کیخلاف بھارتی فوج کے مظالم کے باعث کشمیریوں نے نام نہاد بھارتی انتخابات مسترد کر دیئے ہیں ،ْوزیر اعظم

کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ،ْعالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مسلح افواج کے مظالم کو روکنے کیلئے سفارتی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ،ْنواز شریف کا بیان

اتوار 16 اپریل 2017 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم اورنہتے عوام کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کے باعث کشمیریوں نے نام نہاد بھارتی انتخابات مسترد کر دیئے ہیں ،ْ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ،ْعالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مسلح افواج کے مظالم کو روکنے کیلئے سفارتی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق حق خود ارادیت سے مسلسل روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری کے کردار کے حوالے سے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مسلح افواج کے مظالم کو روکنے کیلئے سفارتی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :