چمن : گلستان میں قبائلی جرگہ کے دوران دو فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے

اتوار 16 اپریل 2017 22:50

چمن۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) چمن کی تحصیل گلستان کاریز میں قبائلی جرگہ کے دوران دو فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ، تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر چمن قیصرخان ناصر نے بتایا کہ گلستان کاریز میں پرانی دشمنی کو ختم کرنے کے لئے مقامی قبائل کا جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران جرگہ میں دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاقے میں لیویز فورس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :