پاکستان کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں، وزیر اعظم کے وژن اور ٹھوس اقدامات کی بدولت آج ملک درست سمت میں گامز ن ہے، عوام باشعور ہیں، 2018 کے انتخابات میں کام کرنے والے کو ہی ووٹ دیں گے، آج بیرون ملک سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کر رہے ہیں، عالمی ادارے پاکستانی معیشت کو ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں، سی پیک سے 65 ملکوںکو براہ راست فائدہ ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت،امن کے قیام،ملکی تعمیر و ترقی اور قومی معیشت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، آئندہ سال کے شروع میں قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجلی کے اندھیروں سے نجات مل جائیگی،سستی اور وافر بجلی ہونے سے ملک میں خوشحالی اور صنعتی و کاروباری ترقی کا دور دورہ ہوگا، پاناما کیس کا فیصلہ کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پانامہ کیس کے فیصلہ کا انہیں لوگوں کو انتظار ہے جنہوں نے اس کیس پر سیاست کی جبکہ پوری قوم تو وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی سطح پر صحافیوں کی سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت اہم قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، قانون سازی کے حوالے سے صحافیوں سے مشاورت کی جارہی ہے، قانون سازی کے ذریعے میڈیا ہائوسز اور مالکان صحافیوں کی فلاح و بہبودکے پابند ہوں گے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو اور گوجرہ میں کارکنوں سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 23:40

اسلام آباد/فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں، وزیر اعظم کے وژن اور ٹھوس اقدامات کی بدولت آج ملک درست سمت میں گامز ن ہے، عوام باشعور ہیں، 2018 کے انتخابات میں کام کرنے والے کو ہی ووٹ دیں گے، آج بیرون ملک سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کر رہے ہیں، عالمی ادارے پاکستانی معیشت کو ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں، سی پیک سے 65 ملکوںکو براہ راست فائدہ ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت،امن کے قیام،ملکی تعمیر و ترقی اور قومی معیشت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، آئندہ سال کے شروع میں قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجلی کے اندھیروں سے نجات مل جائیگی،سستی اور وافر بجلی ہونے سے ملک میں خوشحالی اور صنعتی و کاروباری ترقی کا دور دورہ ہوگا، پاناما کیس کا فیصلہ کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پانامہ کیس کے فیصلہ کا انہیں لوگوں کو انتظار ہے جنہوں نے اس کیس پر سیاست کی جبکہ پوری قوم تو وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی سطح پر صحافیوں کی سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت اہم قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، قانون سازی کے حوالے سے صحافیوں سے مشاورت کی جارہی ہے، قانون سازی کے ذریعے میڈیا ہائوسز اور مالکان صحافیوں کی فلاح و بہبودکے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پہلے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی قانون موجود نہیں تھا لیکن یہ کریڈٹ بھی موجودہ حکومت اور بالخصوص وزیراعظم محمد نواز شریف ہی کو جاتا ہے جنہوں نے صحافیوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انہیں قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں صحافی تنظیموں کیساتھ مشاورت سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اہم و موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی سطح پر اطلاعات تک رسائی کے بل پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پوری دنیا میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تربیت فراہم کی جاتی ہے بالکل اسی طرح ہم پورے پاکستان سے صحافیوں کو ٹریننگ کے لیے مناسب اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ویسے بھی پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے ہمارے میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس نے گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے لیکن یہاں کے لوگ اتنے باہمت اور بہادر ہیں کہ نہ صرف دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا بلکہ انہیں جب بھی ترقی کا موقع ملا یہ لوگ آگے بڑھتے چلے گئے جو ہمارے پختہ عزم کو واضح کرتا ہے جبکہ باہر کے ملکوں میں خدانخواستہ جب کوئی دہشت گردی کا واقع ہوتا ہے تو وہ لوگ مہینوں وہاں سے گزرتے تک نہیں جبکہ ہم تو اس واقعہ کے اگلے منٹ ہی وہاں سے اپنے شہداء کی لاشیں اٹھا رہے ہوتے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے اہم و موثر اقدامات کریں گے اور اسی وعدے کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر حکومت سنبھالتے ہی ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے جن کی بدولت آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کافی بہتر اور پر امن ہے جو ترقی بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 2013ء میں اقتدار سنبھالنے سے قبل ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ تھی جبکہ ہماری صنعتیں بھی تباہ ہو کر رہ گئی تھیں لیکن ہمارہ موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں اور اہم اقدامات کی بدولت آج ملک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے اور ملک سے اندھیروں کے خاتمہ بھی کیا جا رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ بھی یقینی بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا تھا جس کے پیش نظر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور اتفاق رائے سے ملک کا اہم آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس میں ہماری مسلح افواج نے بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں جبکہ اب حالیہ آپریشن ردالفساد بھی کامیابی سے جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سب کو ساتھ لیکر چلے اور ہم نے ایک قوم ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جس کے مثبت نتائض حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے قبل وہ ملک جس کے بارے میں عالمی سطح پر دیوالیہ ہونے کے متعلق کہا جا رہا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن سے آج یہاں سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور یہاں سی پیک کے نام سے ایک ایسا منصوبہ شروع ہو چکا ہے جسے نہ صرف ہم ہی بلکہ پوری دنیا ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دے رہی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔

یہ وہ واحد منصوبہ ہے جس میں تمام صوبے مل کر اس پر کام کر رہے ہیں جو دنیا کے مختلف 65ممالک کو آپس میں جوڑتا بھی ہے جس سے اس منصوبے کی اہمیت و افادیت بھی واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی مثبت اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ملکی معاشی اشاریے بھی مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک بھر کے لیے ایک ایسا ہیلتھ کئیر پروگرام بھی شروع کیا جو پورے ایشیا کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام بھی ہے جس کے تحت لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے پانی کے مسئلے کو بھی موجودہ وفاقی حکومت ہی کے تعاون سے حل کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم 2018ء کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی عوام کے سامنے جائیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر کچھ لوگوں نے سیاست کی، وزیراعظم محمد نواز شریف ملکی تاریخ کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی تین نسلوں کو حساب سپریم کورٹ میں دیا اور ان کا یہ احتساب کوئی پہلی مرتبہ بھی نہیں کیا جا رہا بلکہ اس سے قبل بھی ان کا احتساب کیا جاچکا ہے جس میں وہ سرخرو ہوئے ہیں اور اب بھی وہ سرخرو ہونگے کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔

پانامہ کا جتنا بھی کیس عدالت میں لڑا گیا وہ شریف خاندان کے فراہم کردہ دستاویزات پر لڑا گیا کیونکہ الزامات لگانے والے تو کوئی ایک ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ جن لوگوں نے اس کیس پر سیاست کی، انہیں ہی اس کے فیصلے کا انتظار بھی ہے جبکہ پوری قوم تو وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

قبل ازیں گوجرہ میں چیئرمین ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ فوزیہ خالد وڑائچ اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی رہائشگاہ پر بلدیاتی اداروں کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز یونین کونسلز اور کونسلرز سمیت لیگی کارکنان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں نواز شریف کی حکومت آتی ہے، تعمیر و ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2013 ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اس وقت ملک میں دہشتگردی کے لگ بھگ 24 سو سے 25 سو واقعات ہورہے تھے لیکن امن کیلئے ہماری حکومت کی کوششوں سے اب یہ تعداد کم ہوکر180 تک رہ گئی ہے اور انشاء اللہ جلد ملک سے بدامنی کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ہوجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال نہ صرف عوامی ضرورت کے مطابق سستی بلکہ وافر بجلی بھی دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف پر مختلف الزامات عائد کرکے اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہیں ۱ٓئندہ عام انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں داخل ہوتے ہی لوگوںکو ترقی کا احساس ہونے لگتا ہے اور یہی نہیں بلکہ جس طرح لوگ نیا پنجاب دیکھ رہے ہیں اسی طرح جلد نیا پاکستان بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں خواہ وہ سندھ ہو بلوچستان ہو یا خیبر پختونخواہ برابری کی بنیاد پر ملکی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہ تمام صوبوں میں شاہرات اور موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے،سی پیک کے تحت میگا پراجیکٹس جاری ہیں، یونیورسٹیاں بن رہی ہیں اور کسان پیکیج پر بھی عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا ہیلتھ کیئر سسٹم شروع کیا گیا ہے اور جگہ جگہ ہسپتالوں کا نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کیلئے عام کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگانیوالوں کو آئندہ عام انتخابات میںایک بار پھر منہ کی کھانا پڑیگی ۔اس موقع پر کئی ممبران اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندگان اور لیگی کاکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی