تلہ گنگ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے عمران خان نے تمام پولنگ سٹیشنوں پرکارکنوں کی ڈیوٹی لگادی

ہفتہ 15 اپریل 2017 17:00

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) تحریک انصاف کے صدر انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے ورکرز کو الرٹ رہیں رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وہ تلہ گنگ میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب سے اس سلسلہ میں ضلع اور سٹی سرگودہاکے کارکنوں کو ہر پولنگ سٹیشن پر موجود رہنے کی قائد تحریک عمران خان نے خصوصی طور پر ڈیوٹی لگائی ہے جو کہ سرگودہا کے کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ، ، اس موقع پر چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ، فیاض اوٹھی ، محمود بخش گیلانی ، افتخار علی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام تحصیلوں کے صدور و دیگر عہدیداروں نے اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اب کسی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کو اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے نہیں دیں گے ، سابقہ انتخابات میں بھی اگر نتائج کو ہائی جیک نہ کیا جاتا تو پی ٹی آئی بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوتی ۔ انہوں نے کہا کرپٹ اور روایتی سیاستدانوں سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات شفاف طریقے سے کرائے جائیں جس کیلئے تحریک انصاف نے حکمت عملی مرتب کر رکھی ہے ۔ انشاء اللہ تعالی 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے گا ۔