ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث 29اپریل تک ملتوی

ایک ڈاکٹر عاصم ہی ہے جو عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے،سیاست میں نہیں آنا چاہتا، پاناما کا فیصلہ آنا مشکل ہے ،سابق مشیر پٹرولیم کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اپریل 2017 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن یفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے جج کی عدم حاضری کے باعث 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں نہیں ہوں اور سیاست میں نہیں رہنا چاہتا، میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، ایک ڈاکٹر عاصم ہی ہے جو عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ آنا مشکل ہے، ہم پاکستانی ہیں اور عدالتوں سے انصاف لیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان میں اعجاز چوہدری، اطہر حسین ، صفدر حسین سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم پر جے جے وی ایل کیس میں 17 ارب اور ایس ایس جی سی میں 462 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ دونوں ریفرنسز میں ڈاکٹر عاصم ضمانت پر رہا ہیں۔