لاہور، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ضمنی بجٹ جاری کرنے کے اختیار سے قومی خزانے کو نقصان پہنچے گا، درخواست گزار کی استدعا

ہفتہ 15 اپریل 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خدائی خدمت گار کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیرخزانہ کو 100ملین کا ضمنی بجٹ کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کرنے کا اختیار دیا گیا درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تمام معاملات میں کابینہ کی منظوری لازمی ہے درخواست میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ 100ملیں کے ضمنی بجٹ جاری کرنے کے اختیار سے قومی خزانے کو نقصان پہنچے گا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر خزانہ کو اضافی بجٹ پیش کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(ایم خالد)