افغان صوبے ننگرہار میں دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے کے باعث کرم ایجنسی میں مقامی آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف

ہفتہ 15 اپریل 2017 19:33

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) افغان صوبے ننگرہار میں دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے کے باعث کرم ایجنسی میں مقامی آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کی پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے کے باعث کرم ایجنسی میں مقامی آبادی بھی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبے ننگرہار میں 2 روز قبل داعش کے ٹھکانوں پر دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے باعث پاکستانی سرحدی علاقوں میں بھی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ غیر جوہری بم حملے میں خاص کر کرم ایجنسی میں گھروں کو نقصان پہنچا۔ قبائلی عمائدین نے بتایا ہے کہ امریکی حملے کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :