چیئرمین سینٹ نے وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاجاً کام بند کردیا

سرکاری پروٹوکول واپس،گھر جانے کے لئے پرائیویٹ گاڑی منگوائی ، ایران کا دورہ منسوخ کردیا

جمعہ 14 اپریل 2017 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاجاً کام بند کردیا‘ رضا ربانی نے سرکاری پروٹوکول واپس کرتے ہوئے گھر جانے کے لئے پرائیویٹ گاڑی منگوائی جبکہ ایران کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاجاً کام بند کردیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اب چیئرمین نہیں ہوں سرکاری فائلیں مجھ تک نہ لائی جائیں۔ رضا ربانی نے سرکاری پروٹوکول بھی واپس کردیا جبکہ گھر جانے کے لئے پرائیویٹ گاڑی منگوائی۔ رضا ربانی نے اپنا ایران کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :