’’را‘‘ کی ایک اور سازش ناکام:

حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،عباس پور دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمیت 3 بھارتی ایجنٹ گرفتار ملزم راشد،خلیل ،امتیاز گرفتاری کے وقت بھارتی فوجی افسران سے رابطے میں تھے ،ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین

جمعہ 14 اپریل 2017 17:07

ْراولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)حساس اداروں اور پولیس نے راولا کوٹ کے علاقے ہٹیاں میں مشتر کہ کارروائی کر کے عباس پور دھما کے ماسٹر مائینڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اورثبوت سامنے آگیا ہے، آزاد کشمیرپولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرخفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پورتھانے پربم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ محمد خلیل سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق ملزم خلیل امتیاز اور راشد بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اورتفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران میجر سلطان ، میجر رنجیر اور صوبیدار سے مسلسل رابطے میں تھے ، ملزمان نے دوران تفتیش 13 سے 14 مرتبہ ایل او سی سے آرپارجانے کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ڈی آئی جی چوہدری حسین نے بتایا کہ ملزمان نی27 دسمبر2016 کوعباس پورتھانے پرآئی ڈی لگا کردھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :