مشتعل ہجوم کے قابل مذمت عمل میں ملوث مجرموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 14 اپریل 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ایک طالب علم مشال خان کے سفاکانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ مشتعل ہجوم کے قابل مذمت عمل میں ملوث مجرموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں اس طرح کے واقعات ہمارے تعلیمی اداروں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت ضروری اقدامات کرے۔پی پی پی چیئرمین نے مقتول کے والدین واہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔