سندھ ہائی کورٹ کا آصف زرداری کے ساتھی کی گمشدگی کیس میں مدعا علیہان کے جواب داخل نہ کرانے پر اظہار برہمی

جمعہ 14 اپریل 2017 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)سندھ ہائی کورٹ کا آصف زرداری کے ساتھی غلام قادر کی گمشدگی کیس میں مدعا علیہان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر اظہار برہمی ،آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم ،سندھ ہائی کورٹ میں آصف زرداری کے ساتھی غلام قادر کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت جمعہ کو ہوئی ،عدالت نے مدعا علیہان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کیا ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ اب جدید دور ہے ،موبائل فون کا ڈیٹا فراہم کیا جائے،عدالت کا موبائل کمپنی کو 2 روز میں ڈیٹا فراہم کرنے اور مدعا علیہان کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بھائی اور ان کے 2 ملازمین کو اغوا کیا گیا ہے،غلام قادر علیل اور کینسر کے مریض ہیں ،صحت سے متعلق نقصان پہنچ سکتا ہے ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

متعلقہ عنوان :