آصف علی زرداری سے آغا ناصر کی قیادت میں بلوچستان کے پشین کے وفدکی ملاقات، پیپلزپارٹی میںشمولیت اختیار کرلی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے آغا ناصر کی قیادت میں بلوچستان کے پشین کے وفد نے زرداری ہائو س اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت اختیار کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ملک امان اللہ، ملک قیوم، عبدالغفار، والک افغان، شیخ طیب مندوخیل، صداقت خان کاکڑ، جان محمد کاکڑ، نجیب خان، ڈاکٹر گوہر اعجاز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفد سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے ان عمائدین کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے درد کو سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کہ بلوچستان نے بہت دکھ جھیلے ہیں۔ بلوچستان سے انصاف وقت کا تقاضا ہے۔ وفد نے صدر آصف علی زرداری کے آغاز حقوق بلوچستان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری بھی آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ وفاق کی بات کی ہے اور وفاق کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :