پنجاب کے تین بڑے شہروں میں پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا ‘رینجرزکرنل امجد اقبال

24گھنٹوں کے دوران 10دہشتگرد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے‘ ڈیفنس سے 6مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں تونسہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا جس دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 4خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں‘پولیس افسران کے ہمراہ پر یس کا نفر نس

جمعرات 13 اپریل 2017 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان رینجرز پنجاب کے کر نل امجد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے شہروں میں پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا ‘ 24گھنٹوں کے دوران 10دہشتگرد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے‘ ڈیفنس سے 6مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں‘ تونسہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا جس دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 4خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں ۔

وہ جمعرات کے روز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے رینجرز پنجاب کے کر نل امجد اقبال نے کہا کہ آپریشن ردالفسار کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں میں بڑے آپریشن کیے اور اس آپریشن کے تحت بہت کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تونسہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا جس دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 4خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں اس کے علاوہ اٹک میں کومبنگ آپریشن کے دوران انتہائی مشکوک شخص پکڑا گیا جس کی نشاندہی پر کھاریاں اورسمبڑیال میں آپریشن کیا گیا ہے ‘پنجاب پولیس اور رینجرز ملکر آپریشن کر رہی ہے جبکہ گزشتہ رات لاہو رموٹر وے سے کار سے اسلحہ برآمد کیامشترکہ آپریشن کا آغاز پنجاب کے تین شہروں میں کیا گیا ہے جو کامیابی کیساتھ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران 10دہشتگرد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے‘ ڈیفنس سے 6مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :