آصفہ بھٹو کا خواتین سے متعلق نامناسب الفاظ کہنے پر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

کوئی غلط بات نہیں کہی،آصفہ کو میری بات سمجھ نہیں آئی ،سب میڈیا کا کمال ہے، خورشید شاہ

جمعرات 13 اپریل 2017 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں خواتین کے متعلق نامناسب الفاظ پر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ،جبکہ خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی غلط بات نہیں کی سب میڈیا کا کمال ہے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کے متعلق نازیبا الفاظ برداشت نہیں کیے جاسکتے خواتین کے متعلق پارلیمنٹ میں باربار بیانات دیے جاتے ہیں اُمید ہے خورشیدشاہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر بہت جلد معذرت کرلیں گے جبکہ میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی یہ سب میڈیا کا کمال ہے ایوان میں ازارہ مذاق کی تھی اور آصفہ بھٹو کو میری بات سمجھ نہیں آئی ہوگی تبھی انہوں نے ایسا کہا ہے واضح رہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں دوران خطاب سپیکر سے کہا تھا کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہوجاتی ہیں۔