بیدیاں روڈ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے

خود کش بمبار تین مختلف نام استعمال کرتا تھا ،ایک نام عمر ہے ،کالعدم تنظیم سے وابستہ تین بھائی ‘والد آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگئے

جمعرات 13 اپریل 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بیدیاں روڈ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے جو دسمبر 2016ء سے لاہور میں موجود تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیدیاں روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خود کش بمبار تین مختلف نام استعمال کرتا تھا جن میں سے ایک نام عمر ہے ،حملہ آور کے تین بھائیوں اور والد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے جو آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگئے تھے۔خود کش حملہ آور دسمبر 2016 ء کے آخر میں لاہور داخل ہوا۔فارنزک ماہرین کے مطابق دھماکے میں پیٹن نامی تباہ کن بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ چار اپریل کو ہونے والے دھماکے میں فوجی جوانوں سمیت 7افراد شہید اور 14زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :