جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری، بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے‘شہبازشریف

پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا ء کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے ہزار سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے،اس ماڈل پر عملدرآمد سے سکولوں میں بچوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے نیو سکول پروگرام کے تحت2018ء تک 2700مزید سکول شامل کئے جائیں گے‘وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا ،جس میں 2018ء تک کے مقررکردہ تعلیمی اہداف کے حصول پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا -وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پروگرام کے تحت بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے اورابتدائی طو رپر جنوبی پنجاب کے سکولوں سے فوڈ پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دور دراز کے سکولوں میں بچوں کو فری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا بھی پروگرام بنایاہی-مظفر گڑھ او ربہاولپور کے اضلاع سے اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں اورتعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا ء کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ حکومتی اقدامات کے باعث لاکھوں نئے بچے سکولوںمیںآئے ہیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے نیو سکول پروگرام کے تحت2018ء تک 2700مزید سکول شامل کئے جائیں گے اورووچر سکیم کے تحت2018ء تک اڑھائی لاکھ مزید بچے مستفید ہوں گی-انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا بے حد ضروری ہی-انہوں نے کہاکہ 5ہزار سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے اوراس ماڈل پر عملدرآمد سے سکولوں میں بچوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہی-انہوں نے کہاکہ سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لئے تقریبا 25ہزار پارٹ ٹائم کوچز رکھے جا رہے ہیںجبکہ 2018 ء تک سکولو ںمیں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمیر کے ہد ف کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں-سرکاری سکولو ںمیں ڈبل شفٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا گیاہے -انہوں نے کہاکہ سکولوں میں ٹیبلٹ کی فراہمی کا پروگرام بھی کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہاہی- سکولوں میں ٹیبلٹ کی فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہی-سرکاری سکولوں میں اضافی ٹوائلٹ بنائے جا رہے ہیں-اس پروگرام کے تحت سکولوں میں 32ہزار 5سو اضافی ٹوائلٹ بنائے جائیں گی-انہوں نے کہاکہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے باصلاحیت اساتذہ قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں- تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا چیلنج عزم ، جذبے اورمحنت سے کام کر کے پورا کرنا ہی-تعلیم سے قومیں توانا ہوتی ہیں اور ترقی کا سفر تیزی سے طے کرتی ہیں-وہی قومیں خوشحالی کی منزل پاتی ہیں جو کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتی ہی-اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بے حد اہمیت کا حامل ہی-ماہرین تعلیم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کے جامع اقدامات کے باعث تعلیمی شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وزیراعلی شہبازشریف کے فروغ تعلیم کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں-صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، رضا علی گیلانی ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمرالسلام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :