آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمن کا سیاسی معاملات میں مل کر چلنے پر اتفاق

جمعرات 13 اپریل 2017 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنمائوں نے سیاسی معاملات میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔

زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف علی زرداری نے عالمی اجتماع کے کامیاب انعقاد پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی ۔ دونوں رہنمائوں نے سیاسی معاملات پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔ …(م د)