وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات ،ْ آپریشن رد الفساد ، سیکیورٹی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا آپریشن رد الفساد کے تحت حاصل ہونیوالی کامیابیوں پراظہار اطمینان ملک میں امن کے حصول کیلئے مسلح افواج کا کردار اور ان کی بے مثال قربانیاں لائق تحسین ہیں، محمد نواز شریف

بدھ 12 اپریل 2017 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور ،ْ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف نے ملک میں جاری رد الفساد کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت بارے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا وزیر اعظم نے آپریشن رد الفساد کے تحت حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں امن کے حصول کے قومی مقصد کی غرض سے مسلح افواج کے کردار اور ان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :