ناصر جنجوعہ سے تاجک سفیر کی ملاقات ،دفاع،سلامتی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 12 اپریل 2017 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے تاجکستان کے سفیر نے ملاقات کی جس مین باہمی تعلقات، دفاع، سلامتی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاجک سفیر نے پاکستان کے دفاعی اداروں میں تاجک فورسز کو ترتیب فراہم پر پاکستان کا شرکیہ ادا کرنے سمیت اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ مین پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، تاجک سفیر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی عزم پر تاجک سفیر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

(وقار)